لندن: کلثوم نواز کی دوسری سرجری، حلق سے کینسر کی گلٹیاں نکال دی گئیں

09 ستمبر 2017 (21:16)

لندن : کلثوم نواز 11 روز میں دوسری بار لندن کے ہسپتال میں داخل ہو گئیں۔ کلثوم نواز کے حلق کے کینسر کی کامیاب سرجری کر دی گئی۔ دوسری سرجری میں بھی کینسر کی گلٹیاں نکال دی گئیں۔ نواز شریف اہلیہ کے ساتھ ہسپتال میں ہی رہیں گے۔ کلثوم نواز کی وطن واپسی ان کے طبیعت میں بہتری پر منحصر ہے۔