5رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف بھی اپیلوں پر سماعت کی جائے: نواز شریف کی درخواست

09 ستمبر 2017 (20:42)
5رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف بھی اپیلوں پر سماعت کی جائے: نواز شریف کی درخواست

 سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم کی جانب سے پہلے بھی تین اور پانچ رکنی بینچز کے فیصلوں کیخلاف نظر ثانی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ اب دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 12ستمبر کو بنچ کے سامنے صرف تین رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں مقرر کی گئی ہیں۔ ان کے ساتھ پانچ رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی دائر تمام اپیلوں کو ایک ہی بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...