صدر ممنون او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے آستانہ پہنچ گئے

09 ستمبر 2017 (20:39)

صدر ممنون حسین قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے، ہوائی اڈے پر قازقستان کے دفاع اور خلائی پروگرام کے وزیر نے ان کا استقبال کیا۔ صدر ممنون حسین قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے تو ہوائی اڈے پر قازقستان کے دفاع اور خلائی پروگرام کے وزیر نے ان کا استقبال کیا۔ آستانہ کے نائب میئر بھی صدر مملکت کے استقبال کےلئے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ قازقستان کے مسلح دستوں نے صدر کو ہوائی اڈے پر سلامی پیش کی۔ صدر سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔