این اے 120 مسائل کی آماجگاہ ہے:یاسمین راشد

09 ستمبر 2017 (15:55)

 پاکستان تحریک انصاف کی حلقہ این اے 120 سے امیدوار یاسمین راشد نے کہا حلقہ این اے 120 مسائل کی آما جگاہ ہے.یہ حلقہ لاہور کا دل ہے.جس میں پرانی عمارتیں اور تاریخی ورثہ ہے.اگریہی علاقہ کسی اور ملک میں ہوتا تواس کو سیاحت کا مرکز بنادیا جاتا.حکومت چھ ماہ میں انڈر پاس اور پل بنالیتی ہے تواسپتال کیوں نہیں بناسکے.یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا این اے 120 مسائل کی آماجگاہ ہے۔حلقے کے تمام گھروں میں معلوم کرلیں کہ پانی آتا ہے یا نہیں۔ یہ حلقہ لاہورکا دل ہے۔ جس میں پرانی عمارتیں اور تاریخی ورثہ ہے۔ اگر یہی علاقہ کسی اورملک میں ہوتا تواس کو سیاحت کامرکز بنادیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے اسپتال میں ایک ایک بستر تین ،تین مریض زیر علاج ہیں۔ آپ چھ ماہ میں انڈر پاس اورپل بنالیتے ہیں تو اسپتال کیوں نہیں بناسکے۔