عام انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو بھی عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے:منظور وسان

09 ستمبر 2017 (15:43)
عام انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو بھی عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے:منظور وسان

 پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہاہے کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں سب کا احتساب ہونیوالا ہے.آئندہ انتخابات میںوفاق میں مشترکہ حکومت ہوگی.عام انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو بھی عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے.سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے. منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں سب کا احتساب ہونیوالے ہے۔آئندہ انتخابات سے قبل ملک میں صفائی ہوگی۔آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی وفاق میں حکومت نہیں بنائے گی۔عام انتخابات میںپی ٹی آئی جیتی توبھی عمران خان وزیراعظم نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں صفائی ہوگی۔عمران خان کی جگہ کوئی اور قیادت سنھبال لے گا۔آئندہ انتخابات میں وفاق میں مشترکہ حکومت ہوگی.