چارسدہ،دریائے کابل پرتاریخی پل کا منہدم، سیمنٹ سے بھرا ٹرک دریا میں گرگیا، ڈرائیور جاں بحق ،2افراد زخمی
دریائے کابل پر سردریاب کے مقام پر بنا تاریخی پل منہدم ہونے سے سیمنٹ سے بھرا ٹرک دریا میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق رات ڈھائی بجے کے قریب سیمنٹ سے بھرا ٹرک پشاور سے چارسدہ آرہا تھا کہ سردریاب پل کے درمیان میں پل منہدم ہونے سے دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ ٹرک میں بیٹھے دو افراد زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جاں بحق شخص کی نعش نکال لی گئی ہے جس کا تعلق لنڈی کوتل خےبر اےجنسی سے ہے ۔ٹرک میں سیمنٹ کی چار سو بوریاں بھری ہوئی تھیں۔ پل 1939 میں تعمیر ہوا تھا ۔جس پر مقررہ وزن سے زائد گاڑیوں کے گزرنے کو روکنے کےلئے کوئی ہدایت موجود نہیں تھی۔