باکسر عامر خان نے فریال سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔ صلح کے لیے پیر صاحب کی کوششیں بھی کارگر ثابت نہ ہوئیں۔ فریال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہناتھا کہ اللہ آپ کے ساتھ ہے توکسی اورکی کیا ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابقباکسر عامر خان نے فریال سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فریال مخدوم کے حاملہ ہونے کی خبر پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اس بات میں کتنی سچائی ہے، یہ وقت ہی بتائے گا۔صلح کے لیے پیر صاحب کی کوششیں بھی کارگر ثابت نہ ہوئیں اور تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اور فریال اب ساتھ نہیں رہتے۔ عامرخان کا مزید کہنا تھا کہ فریال حاملہ ہیں یہ بات کتنی سچ ہے یہ وقت بتائے گا۔ فریال نے انہیں اپنے حاملہ ہونے کے بارے میں نہیں بتایا،اس بارے میں انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا ہے تاہم اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ دوسرے بچے کو سپورٹ کرنے کے لیے آگے ہونگے۔باکسر نے مزید کہا کہ ان کیلئے انکی بیٹی سب کچھ ہے اور اس کی وہ پوری ذمہ داری لیں گے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل فریال مخدوم نے ایک الٹراساونڈ کی تصویر جاری کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبر دی تھی۔اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ پیر ثاقب شامی عامر خان اور فریال مخدوم میں صلح کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم عامر خان کے بیان کے بعد ان کے ارادوں کا پتا چل گیا ہے۔ادھر فریال مخدوم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہناتھا کہ اللہ آپ کے ساتھ ہے توکسی اورکی کیا ضرورت ہے ۔خیال رہے کہ فریال اور عامر خان2013میں نیویارک میں ہونے والی ایک شاندار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024