چائنا کٹنگ:کے ڈی اے کے 19افسران کے خلاف سماعت بغیر کارروائی کے18ستمبر تک ملتوی

09 ستمبر 2017 (13:15)

کراچی کی احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے کے 19افسران کے خلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔احتساب عدالت نے ملزمان کے وکلا کی درخواست پر سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی۔نیب کے مطابق ملزمان نے کے ڈی اے اسکیم 36 گلستان جوہر میں 23 رفاعی پلاٹوں کوغیر قانونی طور پر منتقل کیا۔چائنا کٹنگ کے ذریعے 296 رہائشی پلاٹس بنائے، ملزمان نے قومی خزانے کو ایک ارب 43 کروڑ روپےسے زائد کا نقصان پہنچایا۔نیب کے مطابق تمام الاٹمنٹ،ٹرانسفر چالان جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہیں۔