آزادی کپ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت جاری

09 ستمبر 2017 (13:11)

لاہور(صباح نیوز)ورلڈ الیون آزادی کپ کے پہلے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان آزادی کپ کا پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے میچ ریفری لاہور پہنچ چکے ہیں جب کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔میچز کے لیے کرکٹ شائقین کا جذبہ جوش و خروش عروج پر ہے اور ٹکٹوں کی ہاتھوں ہاتھ فروخت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پہلے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جس کے بعد اب دوسرے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔دوسرے میچ کے لیے بھی 500 اور ڈھائی ہزار روپے والے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔دوسری جانب بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بینک کی نامزد برانچیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نامزد برانچیں اتوارکو بھی کھلی رہیں گے۔