پاک فوج نے عوام کی مدد سے دہشت گردی کو شکست دی ہے:جنرل زبیر محمود حیات

09 ستمبر 2017 (12:07)
 پاک فوج نے عوام کی مدد سے دہشت گردی کو شکست دی ہے:جنرل زبیر محمود حیات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہاہے کہ غیر ملکی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا. پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کےخلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ہے .پاک فوج نے عوام کی مدد سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔لندن میں برٹش پاکستانیوں کے زیراہتمام تقریب سے خطاب میں جنرل محمود حیات نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، جنگ سے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ پاک فوج نےدہشت گردی کےخلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ہے۔جنرل محمود حیات نے کہا کہ پاک فوج نے عوام کی مدد سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن ہمارے طریقے سے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ بھارت کشمیر سے دھیان ہٹانے کے لیے ایل او سی پر جارحیت کر رہا ہے اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔