آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ اور ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قربان لاہور ہیڈ آفس کا دورہ

09 ستمبر 2017 (11:12)

آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیراور ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کرنل اعظم خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قربان لاہور ہیڈ آفس کا دورہ کیا  اورآئی سی سی  ورلڈ الیوان کے روٹس کی مانیٹرنگ کا جائزہ  بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیراور ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کرنل اعظم خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قربان لاہور ہیڈ آفس کا دورہ کیا ہے۔  پراجیکٹ ڈائریکٹر اکبر ناصر خان نے سکیورٹی جائزہ ٹیم کو سٹیڈیم ،روٹس،موبائل کمانڈ سنٹر،سپیشل سرویلنس وہیکلز پر نصب کیمروں کے متعلق بریفنگ دی ۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی حکام کی جانب سے ایس پیز کو ایم ڈی ٹی ہینڈ سیٹ بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ایم ڈی ٹی ہینڈسیٹ روٹس پر موومنٹ کے دوران آڈیو ،ویڈیوکمیونیکشن کے لیے استعمال کیے جائینگے۔آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیراور ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کرنل اعظم خان ایم ڈی ٹی ہینڈ سیٹ کے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئیں۔آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیراور ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کرنل اعظم خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔