ناتھن لیون نے130سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

09 ستمبر 2017

چٹاگانگ(آئی این پی) آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے بنگلہ دیش سے سیریز کے دوران 130 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ناتھن لیون نے اس ٹور میں 22 وکٹیں لیں جو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کسی بھی آسٹریلوی کے سب سے زیادہ شکار ہیں، 1887 میں2ٹیسٹ کی ایشز سیریز میں جے جے ویرس نے 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ لیون نے اب 2 میچزکی سیریز میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹوں کے ریکارڈ پر مرلی دھرن کے شریک بن چکے ہیں جب کہ 2 ٹیسٹ کی سیریز میں سب سے زیادہ 23 شکارکا اعزاز رنگانا ہیراتھ کے پاس ہے۔لیون نے دوسرے ٹیسٹ میں 154 رنز کے عوض 13 وکٹیں لیں جوکسی بھی آسٹریلوی بولر کی ایشیا میں بہترین میچ پرفارمنس ہے، انھوں نے اسٹیو اوکیف کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے رواں برس کے شروع میں بھارت کیخلاف پونے میں 70 رنز کے عوض 12 وکٹیں لی تھیں۔ لیون نے دوسری مرتبہ میچ میں 10 یا اس سے زائد وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا ہے۔