حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے وفد کا برٹش اسپورٹس اکیڈمی ٹنڈوجام کا دورہ

09 ستمبر 2017

ٹنڈوجام( نامہ نگا)حیدرآباد ڈویڑنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے وفد نے برٹش اسپورٹس اکیڈمی ٹنڈوجام کا دورہ کیا. اکیڈمی کے ڈائریکٹر آصف اقبال کی دعوت پر دورہ کرنے والے وفد میں صدر خرم رفیع صدیقی, سیکریٹری پرویز احمد شیخ, جوائنٹ سیکریٹری عائشہ ارم اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن احمد نواز شامل تھے۔ آصف اقبال کے ہمراہ استقبال کرنے والوں میں ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن و اسپورٹس آرگنائزرز سید محمد ندیم, عتیق الرحمن, شاہد ولی اور ظفر وحید شامل تھے۔وفد کو اکیڈمی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اکیڈمی میں اسپورٹس کوچنگ کے علاوہ بوائز اینڈ گرلز کو فائن آرٹس, انگلش لینگویج, کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے جبکہ اسٹڈی ٹورز, فن خطاطی اور کھیلوں کے مختلف سطح کے مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم بھی فراہم کیئے جاتے ہیں۔ خرم رفیع صدیقی نے اکیڈمی کی کارکردگی کو متاثرکن قرار دیتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔پرویز احمد شیخ نے اعلان کیا کہ اب ٹنڈوجام کے شائیقین کھیل اور آرگنائزرز برٹش اکیڈمی کے ٹیلینٹ کو صوبائی اور ملکی سطح پر ایکشن میں دیکھیں گے۔عائشہ ارم نے اکیڈمی کے حکام کو یقین دلایا کہ اگر وہ کھلاڑیوں کو منظم انداز میں حقیقی نمائندوں اور کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی تربیت کے مواقع فراہم کرینگے تو انشاء اللہ یہاں کا ٹیلینٹ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بھی نمائندگی کریگا۔