نیا ناظم آباد کرکٹ‘ برائٹ جیم خانہ کی جوجی اسپورٹس کیخلاف کامیابی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پہلا نیا ناظم آباد ماسٹر کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ برائٹ جیم خانہ نے جوجی اسپورٹس کو باآسانی 66رنز سے شکست دی۔فاتح ٹیم کے سید علی نسیم نے شاندار آل راو¿ند کارکردگی پیش کی اور 62رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد 2حریف کھلاڑیوں کو بھی میدان بدر کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔۔ نیا ناظم آباد کرکٹ گراو¿نڈ پر کھیلے گئے میچ میں برائٹ جیم خانہ نے 160رنز اسکورکئے۔سید علی نسیم نے نصف سنچری اسکور کی ۔انہوں نے 48گیندوں پر 62رنز اسکور کئے۔افضل قریشی نے بھی 38رنز کا حصہ ڈالا۔ دانش معین اور علی بانٹوا نے 17,17رنز کی باری کھیلی۔محمد علی نے 2کھلاڑیوں کونشانہ بنایا۔جوجی اسپورٹس کی جوابی اننگز 94رنز پر تمام ہوگئی۔ فیضقان اور محمد علی کے 26,26رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل زکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا ۔ نورشہباز افسر نے 22رنز کے عوض 3، ذیشان مومیا اور سیدعلی نسیم نے 2,2مہرے کھسکائے۔