یو ایس اوپن وینس ویلیمز کو شکست، سیلونی فائنل میں

09 ستمبر 2017

نیویارک( اسپورٹس ڈیسک ) امریکا کی نامور ٹینس اسٹارز میڈیسن کیز اور سلونی اسٹیفنز نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعے کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل راو¿نڈ میچ میں امریکا کی میڈیسن کیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی کوکو وانڈویج کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں امریکا کی سلونی اسٹیفن نے ہم وطن وینس ولیمز کو شکست دے کر یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔نیو یارک میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں امریکا کی وینس ولیمز کا مقابلہ ہم وطن سلونی اسٹیفن سے تھا۔ان سیڈڈ سلونی اسٹیفن نے پہلے سیٹ میں وینس ولیمز کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے سیٹ آسانی سے چھ تین سے جیت لیا۔دوسرے سیٹ میں وینس ولیمز نے کم بیک کیا اور چھ صفر سے سیٹ اپنے نام کیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں کانٹے کا مقابلہ ہوا،جہاں اسٹیفن نے سات پانچ سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔میڈیشن کیز اور سلونی اسٹیفنز کے درمیان فائنل ہفتے کو کھیلا جائے گا۔