کیریبیئن لیگ ‘ راشد خان نے پہلی ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیدیا

09 ستمبر 2017

ٹاروبا(آئی این پی) افغانستان کے اسپنر راشد خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں پہلی ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دے دیا۔راشد خان کی شاندار پرفارمنس کی بدولت گیانا ایمازون واریئرزنے ایلیمینیٹر میں جمیکا تلاواز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی، ناکام ٹیم نے 8 وکٹ پر 168 رنز بنائے، راشد نے میک کارتھی، فو اور پاوول کو یکے بعد دیگر پویلین رخصت کیا، سہیل تنویر نے 4 اوورز میں 41 رنز دے کر صرف ایک وکٹ لی۔جواب میں گیانا نے 5 وکٹ کے نقصان پر 17.5 اوورز میں ہی ہدف حاصل کرلیا، لیوک رونکی نے 70 اور اسد فدادین نے 29 رنز ناٹ آٹ بنائے، اوپنر کے طور پر میدان میں اترنے والے سہیل تنویر صرف 7 رنز ہی بنا سکے، محمود اللہ نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔