کوئن بیٹن ریلے 29 ستمبر کو لاہور پہنچے گی

09 ستمبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز 2018ءکی کوئن بیٹن ریلے 29 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق کوئین بیٹن ریلے کا 13 مارچ 2017ءسے برطانیہ کی ملکہ کے بوکنگھم پیلس سے سفر کا آغاز ہوا ہے جو دنیا بھر کے کامن ویلتھ ممالک کا سفر مکمل کر کے آسٹریلیا پہنچے گی جہاں 4 سے 15 اپریل تک 21 ویں کامن ویلتھ گیمز منعقد ہو رہی ہیں۔ پی او اے سیکرٹری خالد محمود کے مطابق کوئین بیٹن ریلے سائپرس سے لاہور 29 ستمبر کو پہنچے گی۔ لاہور کے مختلف مقامات پر بیٹن ریلے کے حوالے سے تقاریب منعقد ہونگے جبکہ کوئین بیٹن ریلے 3 اکتوبر کو بھارت چلے جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹن ریلے کی پاکستان آمد کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔