ابراہیم پلے گراﺅنڈ کورنگی میں ترقیاتی کام کرانے پر خالد عمر سے اظہار تشکر

09 ستمبر 2017

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے جنرل سیکریٹری رمضان پیر جی اور صدر حاجی لیاقت علی نے ابراہیم پلے گراﺅنڈ کورنگی پر ترقیاتی کام کرانے پر سابق صوبائی وزیر خالد عمر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بارہا توجہ دلا نے کے باوجود حکام بالا نے گراﺅنڈ کی تباہ حالی کی درستگی پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے گراﺅنڈ میںصحت مند سرگرمیاں مانڈ پڑ چکی تھیں علاقہ نوجوانوں اور اسپورٹس حلقوں کی اپیل پر سابق صوبائی وزیر خالد عمر نے ابراہیم پلے گراﺅنڈ پر ترقیاتی کاموں کا اجراءکرایا جو کہ تاحال تیز کے ساتھ جاری ہے جبکہ گراﺅنڈ میں گھا س اور کھا د وغیرہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں رمضان پیر جی نے صوبائی وزیر کھیل حکومت سندھ سردار محمد بخش خان مہر سے اپیل کی ہے کہ ابراہیم پلے گراﺅنڈ کورنگی میں گرنیری ،لائٹس سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے مدد فرمائیں تاکہ اس گراﺅنڈ کو نیشنل لیول کا گراﺅنڈ بنا یا جاسکے انہوںنے کہاکہ گراﺅنڈ کی تکمیل کے بعد آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا ۔