سےرےز کی تےاری ، پرےکٹس سےشن دوسرے روز بھی جاری رہا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہوم گراونڈپر ورلڈ الیون کے خلاف سےرےز کی تےاری کے لئے شاہینوں کا پرےکٹس سےشن دوسرے روز بھی قذافی سٹیڈیم میں جاری رہا ہوم گراونڈ میں اپنے شائقین کے سامنے ورلڈ الیون کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی ٹیم نے دوسرے روز بھی قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ قومی کرکٹرز نے گزشتہ روزبیٹنگ اور بولنگ میں اپنی صلاحیتوں کو آزمایا دوسرے روز کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی تین گھنٹے کے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ فیلڈنگ کوچ سٹیوریکسن نے کھلاڑیو ں کو خصوصی ڈرلز کروائی ۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بلے بازوں کو بیٹنگ کی خصوصی ٹپس دیتے رہے ۔ شاداب خان نے ابھی تک کیمپ جوائن نہیں کیا اور توقع ہے کہ وہ آج شام کو کیمپ جوائن کر لیں گے۔ رومان رئیس آج رپورٹ کریں گے جبکہ محمد عامر کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے ان کی کیمپ میں شرکت تاحال غیریقینی ہے۔