کراچی مےں امن ومان کی بحالی نے کھےلوں کو فروغ دےا،ڈی جی رےنجرز

09 ستمبر 2017

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی ہاکی اےسوسی اےشن کے وفد نے صدر کے اےچ اے ڈاکٹر جنےد علی شاہ کی قےادت مےں ڈی جی رےنجرز میجر جنرل محمد سعےدسے ملاقات کی،اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹےم کے سابق کپتان اولمپئن سمےع اللہ بھی موجو د تھے۔کے اےچ اے کے صدر ڈاکٹر جنےد علی شاہ نے ڈی جی رےنجرز کو کراچی ہاکی اےسوسی اےشن کی گزشتہ اےک سال کی کارکردگی سے تفصےلی آگاہی دی اور بتاےا کہ کے اےچ اے نے گزشتہ اےک سال مےں وےٹرنز،سےنئرز،جونےئر اور انڈر16لےول کے متعدد اےونٹس کے ساتھ ساتھ گرلز کے کئی ٹورنامنٹس بھی منعقد کےے ہےں اور ےہ کہ کے اےچ اے اسپورٹس کمپلےکس پر نئے گراﺅنڈ کو آباد کےا جبکہ بلدےہ ٹاﺅن اور دےگر علاقوں مےں بھی قومی کھےل کے دوبارہ فروغ کے لئے مثبت اور کامےاب کوششےں کےں،اس موقع پر ڈی جی رےنجرز میجر جنرل محمد سعےدنے کے اےچ اے کی جانب سے گزشتہ اےک سال مےں کراچی مےں ہاکی کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی مےں امن و امان کے قےام کے بعد سے صحتمندانہ سرگرمےوں مےں تےزی آئی ہے اور خوف کی فضا ےکسر ختم ہو گئی ہے ےہی وجہ ہے کہ کھےلوں کے مےدان بھی آباد ہو رہے ہےں اور مےدانوں کو آباد کرنے مےں سندھ رےنجرز کا مکمل تعان کراچی ہاکی اےسوسی اےشن کو حاصل رہے گا،انہوں نے کہا کہ اب کھےل کے مےدانوں مےں صرف کھےل ہی ہوگا تاکہ جوانوں کو اپنی صلاحےتوں کے بھر پور اظہار کا موقع مل سکے اور ماضی کی طرح شہر قائد کے گلی کوچوں مےں نوعمر کھلاڑی قومی کھےل کھےلتے نظر آئےں۔کے اےچ اے کے وفد مےں شامل دےگر افراد مےں کے اےچ اے کے سےکرےٹری سےد حےدر حسےن،چےئر مےن گلفراز احمد خان بھی موجود تھے۔