پاکستان سی سی اور قاسمی جیم خانہ داﺅد خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں

09 ستمبر 2017

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زون چھ داﺅد خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو کوارٹر فائنل میچوں کے فیصلے ہو گئے پہلے میچ میں قاسمی جیم خانہ نے ناردرن جیم خانہ کو ایک رنز سے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے گولڈن جیم خانہ کو نو وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ قاسمی جیم خانہ 173رنز بنا کر آوٹ ہو گئی افسر نواز نے 7چوکوں کی مدد سے 59رنز آصف صدیقی 29،عمران شریف 21رنز بنائے۔ بدر قریشی نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں بخرین اللہ نے دو کھلاڑی آوٹ کئے۔ ناردرن جیم خانہ 172رنز بنا کر آوٹ ہو گئی عبداللہ خان 48،ایس ایم ظفر 34رنز ناٹ آوٹ شہزاد علی نے 23رنز بنائے عمران شریف نے تین وکٹیں عابد قاسمی اور افسر نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ لوائی کرکٹ اسٹیڈیم پر دوسر میچ میں گولڈن جیم خانہ پاکستان کرکٹ کلب کے باﺅلرز کے سامنے 114رنز بنا سکی۔ تقدس علی 46،عمر راﺅ 21،اصغر علی 15رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر حاصل نہ کر سکا ۔ شاہ زیب احمد خان اور عدنان کلیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ مطلوبہ اسکور پاکستان کرکٹ کلب نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔محمد رضوان خان نے 40رنز ناٹ آوٹ رمیز راجہ 33،علی اسد 24رنز ناٹ آوٹ نے عمدہ بیٹنگ کی۔