قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) آزادی کپ کے لئے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے۔ ورلڈ الیون کی میزبانی کے لئے قذافی سٹیڈیم ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے اور قومی ٹیم اپنے ہوم گراونڈ میں پرفارم کرنے کے لیے بیتاب ہے۔ ورلڈ الیون کی آمد نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی سڑکوںکی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہیوی مشنری نے کارپیٹنگ کا کام شروع کردیا۔ لوکل گورنمنٹ نے کرکٹ میچز کے پیش نظر سڑکوں کی نئے سرے سے مرمت کی ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے باہر کی تمام سڑکوں کی کارپٹنگ کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ٹھیکداروں کو آج رات تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ورلڈ الیون کی آمد سے قبل سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جا سکے۔