ورلڈ الیون کیخلاف میچز دیکھنے کیلئے عمران خان کو دعوت نامہ نہ بھجوایا گیا

09 ستمبر 2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ روز ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ کے "لوگو کی رونمائی کی۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران وہ یکجہتی اور پاکستان کے سافٹ امیج اجاگر کرنے کی باتیں کرتے نظرآئے اور کہا کہ صرف میچز کرانا مقصود نہیں دنیا کو دکھانا ہے کہ پاکستان پرامن اور کرکٹ سے پیار کرنا والا ملک ہے۔لیکن جب ان سے سوال ہوا ہے کہ کیا میچز دیکھنے کیلئے1992ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان کو مدعو کیا گیا ہے تو انہوں نے یکجہتی اور سافٹ امیج کو کچھ دیر کیلئے ایک سائیڈ پر رکھ دیا، بولے عمران خان کے علاوہ بھی پاکستان کے سابق18کرکٹرز ہیں جو بہت اہم ہیں ان سب کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔