چوتھا شہیدلیفٹیننٹ شہاب حامد باجوہ فیسٹول کرکٹ میچ اتوار کو کھیلا جائےگا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)فریال جمخانہ اسپورٹس کلب ملیر کے زیرِ اہتمام چوتھا شہید لیفٹیننٹ حامد باجوہ فیسٹول کر کٹ میچ فریال جمخانہ اور گلزار کر کٹ کلب کے درمیا ن اتوار 10ستمبر کو فریال اسکول گراﺅنڈ پر کھیلا جائےگا ۔ میچ کا افتتاح سیکریٹری فنانس ن لیگ سندھ رانا محمد احسان کرینگے جبکہ فیسٹول میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ساجد احمد ایم این اے ملیر فاتح ٹیموں،کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات شام چار بجے تقسیم کرینگے۔