-وسیم اکرم ورلڈ الیون سیریز کی کمنٹری کریں گے
لاہور(آئی این پی) پاکستان اور ورلڈ الیون کی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم کمنٹری کریں گے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔غیر ملکی کھلاڑی آئیں گے تو انہیں پتہ چلے گا کہ پاکستان میں کرکٹ کا کتنا جنون ہے۔ اگر کوئی اچھا کام کررہا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہئے۔وسیم اکرم نے کہا کہ قومی ٹیم ابھی چیمپیئنز کی چیمپیئن بنی ہے۔