بھارت کی سیریز کی واحد ٹی20- میچ میں آسان فتح

09 ستمبر 2017

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بھارت نے سری لنکا کےخلاف سیریز کے واحد ٹی20- میچ میں حریف ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم سری لنکا نے7 وکٹوں کے نقصان پر صرف170 رنز اسکور کئے۔ یہ ہدف بھارت نے4 گیندیں قبل صرف3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے مناویرا نے نمایاں53 ‘ پرایا نا جن نے40 رنز اسکور کئے۔ چاہال نے3 اور یادیو نے 2 وکٹیں لیں۔ بھارت نے ناکام آغاز کے باوجود یہ ہدف کوہلی کے جارحانہ اننگ82 رنز کی بدولت20 ویں اوورز کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ کوہلی82 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ پانڈے نے51 رنز ناٹ آﺅٹ بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ راہول نے24 رنز اور شرما نے9 رنز اسکور کئے۔