ورلڈ الیون کے کیخلاف تینوں میچز الگ الگ پچز پر کھیلے جائیں گئے

09 ستمبر 2017

لاہور(آئی این پی)بڑے میچز کی بڑی تیاریاں، ورلڈ الیون کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے قذافی سٹیڈیم میں تین الگ الگ پچز تیار کر لی گئیں ہیں۔پی سی بی کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ آزادی کپ کے تینوں میچز مختلف پچز پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان تین پچز میں سے دو بیٹنگ اور ایک باﺅلنگ ٹریک ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے مابین ہونے والی تین میچز کی سیریز کے لیے ٹیم مختلف پچز ٹریک دینے کا فیصلہ شائقین کرکٹ کو بہتر کھیل دکھانے کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کے لیے تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ دو ٹریک بیٹنگ کے لیے سازگار ہیں جبکہ ایک ٹریک کو باﺅلرز کے لیے سازگار بتایا جارہا ہے، ورلڈ الیون نے 12، 13 اور 15 کو ٹی ٹوئنٹی میچ قومی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے۔