نوازشریف اپنی ، عوام کی جنگ لڑ رہے ہینہیں:چودھری منیر

09 ستمبر 2017

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے رہنماوچیئرمین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری منیر نے کہا ہے کہ این اے120کے ووٹرز17ستمبر کو جمہوریت کی بقا کے لئے باہر نکلیںگے اور عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت مسلم لیگ (ن) ،سی پیک ، ووٹ کے تقدس اور ملکی ترقی کو ووٹ ڈالیں گے ، نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست 17ستمبر کو این اے120 کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے دفن کر دیں گے۔