پاکستان آگہی پروگرام: طلبہ اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کا دورہ

09 ستمبر 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ وطن اسلامےہ ہائی سکول برانڈرتھ روڈ کے طلبا و اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور عمران سکول سسٹم فار گرلز اعوان ٹاﺅن کی طالبات اور اساتذہ نے اےوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز دیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لارےب پبلک ماڈل ہائی سکول الفلاح ٹاﺅن‘ گورنمنٹ ہائی سکول‘ گلبرگII‘ شاہےن ماڈل سکول امامےہ کالونی کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 361 تھی۔