جمعیت علما پاکستان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل ہو گا: پیر اعجاز ہاشمی

09 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماپاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ مرکزی عہدیداروں کے انتخاب کے لئے مرکزی مجلس شوریٰ کے کل 10ستمبر کو ہونے والے اجلاس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ اجلاس صبح 10 بجے جامعہ فاطمہ تعلیم القرآن ریلوے کیرج شاپ مغل پورہ میں ہوگا۔ بلوچستان ، سندھ اور خیبر پختونخواہ سے اراکین شوریٰ آج پہنچنا شروع ہوجائیں۔ یہ باتیں مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی نگرانی چیرمین الیکشن کمیٹی پیر عبدالخالق بھرچونڈی شریف کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی کرے گی۔