نواز شریف نے وطن عزیز کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا: اعجاز شیخ

09 ستمبر 2017

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعجاز حسین شیخ نے موہنی روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے حالات میں پاکستانی قوم وطن کی سالمیت کے لیے ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے پاکستان نے امریکی پالیسی کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ میاں نواز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی جانب گامزن کر دیا ہے۔