ریگل سے چیئرنگ کراس مشعل بردار ریلی مخالفین کی آنکھیں کھول دیگی: پیپلز پارٹی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن کی قیادت میں ریگل چوک سے چیئرنگ کراس تک مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی۔ عزیزالرحمان چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ریلی مخالفین کی آنکھیں کھول دے گی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی ہے ۔ محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی بہترین انتخابی مہم سے حکمران طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ (ن) لےگ30سالوں سے پنجاب مےں حکمرانی کر رہی ہے مگر آج بھی صوبے مےں جرائم ‘ مہنگائی‘ بے روزگاری جےسے مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت اور تعلےم جےسی بنےادی سہولتےں مےسر نہےں ہیں ۔