محرم الحرام میں مذہبی تنظیمیں باہمی اتحاد کا مظاہرہ کریں: پیر اشرف رسول

09 ستمبر 2017

فےروزوالہ( نامہ نگار)محرم الحرام کے سلسلہ مےں تمام علمائے اکرام اور مذہبی تنظےموں کے اراکےن باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرےں ۔ ہم آہنگی پےدا کرنے کے لےے اپنا کردار ادا کرےں ان خےالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی پےر محمد اشرف رسول نے محرم الحرام کے سلسلہ مےں سےکورٹی کے حوالے سے امامےہ کالونی مےں امن کمےٹی شےعہ سنی تنظےموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔اس موقع پر مےونسپل ٹاﺅن کمےٹی فےروزوالہ کے چئےرمےن چوہدری فرہاد بہادر، سی او احسن عنائےت سندھو، حاجی ظفر احمد مظفر ، مےاں مشتاق احمد، منےر احمد بٹ، مقصود احمد بٹ، ناصر علی شاہ اور دےگر ارکان نے شرکت کی ۔ پےر اشرف رسول نے سی او فےروزوالہ کو ہداےت کی کہ امامےہ کالونی مےں جلوسوں والے راستوں مےں صفائی کا بہتر انتظام اور سٹرک کی مرمت سٹرےٹ لائےٹ کی مرمت پر خصوصی توجہ دیں۔