الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے زیراہتمام 372 واں فری آئی کیمپ

09 ستمبر 2017

لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئرآئی ہسپتال مغلپورہ کے سیکرٹری اطلاعات اکرام اللہ خان کاکڑ کے مطابق سوسائٹی ہذا کے زیراہتمام 372 واں فری آئی کیمپ مسلمہ خاتون ہسپتال ساہیوال میں اتوار 10 ستمبر کو صبح 9 تا 2 بجے لگایا جا رہا ہے جس میں تمام ٹیسٹ ادویات اور آپریشن فری اور عینکیں فری فراہم کی جائیں گی۔