مسلمانوں پر دہشتگردی کا لیبل لگایا جانا عالمی سازش ہے: حاجی عبدالرزاق
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے رہنما سابق ایمپی اے حاجی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف عالمی بے حسی افسوسناک امر ہے ان مظلوم مسلمانوں کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جانی چاہئے ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ مسلمانوں پر دہشتگردی کا لیبل لگایا جانا عالمی سازش ہے جبکہ دیگر ملکوں میں اس سے کہیں زیادہ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کی قومی خارجہ پالیسی میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہےاور امریکہ سمیت عالمی طاقتوں سے نیا معاہدہ ضروری ہے تاکہ ہم اپنے قومی تفاضوں کے مطابق آئے بڑھ سکیں۔