تاریخ میں پہلی بار چڑیا گھر میں سانبھڑ ہرن کے بچے کی پیدائش

09 ستمبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور چڑیا گھر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سانبھڑہرن کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ،سانبھڑہرن دنیا میں پایا جانے والا تیسرا بڑا ہرن ہے۔یہ ہرن 5 فٹ لمبا ہوتا ہے شکار کی وجہ سے اس کی نسل پاکستان سے ناپید ہوچکی ہے ۔انٹرنیشنل یونین آف کنزرویشن آف نیچر کی جانب سے 2008 میں سانبھڑ ہرن کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا جا چکا تھا۔