محنتی اور ایماندار پولیس افسر محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں: عارف خان سندھیلہ

09 ستمبر 2017

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر محمد عارف خان سندھیلہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان دہشتگردی اور پولیس جوان جرائم کے خاتمہ کیلئے قربانیاں دیکر ملک اورقوم کی حفاظت کررہے ہیں ان کی قربانیاں کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ ان کی پوری قوم قدر کرتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس لائن شیخوپورہ میں پنجاب پولیس کے شہید ہونیوالے کانسٹیبل اشفاق پنوں کے نماز جنازہ کے بعد انکے صاحبزادے کو ان کی بہادری پر 2لاکھ روپے دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آر پی او شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان ، ڈی پی او سرفراز خان ورک اور دیگر ارکان اسمبلی بھی موجودتھے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہاکہ محنتی، کرائم فائٹر اور ایماندار پولیس افسران اور اہلکاران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں اور عوام کے سرکا تاج ہیں اشفاق پنوں جیسے جواں ہمت اور نڈر اہلکاراں صدیوں بعد جنم لیتے ہیں۔