سپاٹ فکسنگ : شرجیل خان کیس کا 66صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری

09 ستمبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے سپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کا 66 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ، جلد پبلک کیا جائےگا۔ وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ 14 روز میں فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ڈھائی برس کی معطل سزا اور جرمانہ نہ ہونا ہماری بڑی کامیابی ہے، اپیل کرنے کیلیے دو فورمز دیئے گئے ہیں۔پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر نے کہا کہ آج ہی کیس کا تفصیلی فیصلہ پبلک کر دیا جائے گا، پہلی مرتبہ کیس کے تمام شواہد عوام کے سامنے لائے جا رہے ہیں، کرکٹر کو پانچوں الزامات میں سزا سنائی گئی ہے، فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد اپیل کا فیصلہ کریں گے۔