ہاشم آملہ کو آﺅٹ کر کے زیادہ خوشی ہوگی : حسن علی

09 ستمبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹر حسن علی اپنے ہوم گراونڈ پر ورلڈ الیون کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلیے بیتاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جب پروفیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی،اپنی سرزمین پر پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں اور اپنے شائقین کے سامنے پرفارم کرنے کیلیے بےتابی سے انتظار کر رہا ہوں۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی، آئی سی سی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ امید ہے پاکستان میں جلد عالمی کرکٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔ ہاشم آملہ کو آوٹ کرکے زیادہ خوشی محسوس کروں گا۔ توقعات کے بوجھ تلے دبنے کی بجائے ہوم کراوڈ کو اپنی طاقت کے طورپراستعمال کریں گے، کیمپ میں بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ پر کام ہو رہا ہے تاہم فٹنس کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔