ٹکٹوں کی فروخت کیلئے بنک آف پنجاب کی برانچز آج بھی کھلی رہیں گی

09 ستمبر 2017
ٹکٹوں کی فروخت کیلئے بنک آف پنجاب کی برانچز آج بھی کھلی رہیں گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) بنک آف پنجاب نے آزادی کپ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے آج چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بنک کی مقررہ شاخوں سے شائقین کو ٹکٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 500 روپے والی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں ۔جبکہ ڈھائی ہزار روپے والی ٹکٹس کا محدود اسٹاک موجود ہے، اس کے علاوہ4 ہزار اور6 ہزار والی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔ 8 ہزار روپے والی تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔