ورلڈ الیون کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان تیار کر لیا ہے: امین وینس

09 ستمبر 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ سٹاف رپورٹر) سی سی پی او امین وینس نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے موقع پر ہم نے سکیورٹی کا جامع پلان تیار کیا ہے۔ ورلڈ الیون کی ٹیم کو بہترین سکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب پولیس کی طرف سے مہمان ٹیم کو پاکستان اور لاہور میں خوش آمد ید کہتے ہیں۔