برطانوی ہائی کمشن کی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات، ورلڈ الیون کی میچ دیکھنے کی دعوت قبول کر لی

09 ستمبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) برطانوی ہائی کمیشن تھامس ڈریو کی چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ملاقات میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورلڈ الیون میں شامل انگلش کھلاڑی پال کالنگ وڈ کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے برطانوی کرکٹر کو ورلڈ الیون میں شامل کر نے پر انگلینڈ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے برطانوی ہائی کمشن تھامس ڈریو کو ورلڈ الیون کے میچز دیکھنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔