آفریدی کی افغان کرکٹ لیگ کھےلنے سے معذرت

09 ستمبر 2017
آفریدی کی افغان کرکٹ لیگ کھےلنے سے معذرت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) شاہد آفریدی نے افغانستان کی اشپاگیزہ کرکٹ لیگ میں شرکت سے معذرت کر لی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سابق قومی کپتان نے لکھا کہ افغان حکومت، کرکٹ بورڈ اور اشپاگیزہ لیگ کا مشکور ہوں جنہوں نے شرکت کی دعوت دی، خاندان میں کچھ ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت خواہ ہوں، مستقبل میں یہاں آ کر کھیلوں گا اور کرکٹ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنے کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کو متحد دیکھنے کا خواہاں ہوں۔واضح رہے کہ آفریدی نے اس سے قبل پیغام میں افغان لیگ کھیلنے کا اعلان کیا تھا ۔