ضمنی الیکشن جمہوریت کے دشمنوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا: پرویز ملک
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کا ضمنی الیکشن جمہوریت دشمن قوتوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ نواز شریف کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ ووٹ کی عزت کو پامال کرکے ترقی کا راستہ روکا گیا۔ این اے 120 کے عوام ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا 17 ستمبر کو احتساب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب سے کیا۔ اس موقع پر بلال یٰسین، مہر اشتیاق، ماجد ظہور، غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی،ڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔