لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ 194پر آﺅٹ ویسٹ انڈیز کی برتری 22رنز 7وکٹیں باقی

09 ستمبر 2017
لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ 194پر آﺅٹ ویسٹ انڈیز کی برتری 22رنز 7وکٹیں باقی

لارڈز (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے 123رنز کے جواب میں 194رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔ بین سٹوکس 60اور سٹورٹ براڈ 38رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کیما روئچ نے پانچ جبکہ جیسن ہولڈر نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 93رنز بنا کر 22رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ سات وکٹیں باقی ہیں ۔ کیرون پاول 45رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔