وفاقی اور پنجاب حکومت کو نشانہ بنانیوالے گریبان میں جھانکیں: علی اکبر

09 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نشانہ بنانے والی سندھ حکومت اپنے گریبان میں جھانکے، کراچی مےں نکاسی آب کے نالے بدستور قبضہ مافیاوں کے کنٹرول مےں اور شہر کے اکثر چوراہوں اور پلوں پر حکومتی سرپرستی مےں تجاوزات قائم ہیں جس نے کراچی شہر کو مقبوضہ بستی بنا ڈالا ہے وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے بلدیاتی مسائل کے حل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک کے سب سے بڑے شہر سے نقل مکانی کا طوفان اٹھنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ سندھ اور خےبر پی کے مےں عملاً کوئی حکومت نہیں حکمران جماعتوں کے وڈےرے دونوں صوبوں کے وسائل لوٹ رہے ہےں۔ جبکہ سندھ کے حکمران کروڑوں روپے کے اشتہارات کے ذریعے ترقی کے جھوٹے راگ الاپ رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میںعلی اکبر گجر نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات مےں سندھ اور خےبر پی کے کے عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکا گیا۔