عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان کی 12 ویں سالانہ عالمی حجاب کانفرنس کل ہو گی
لاہور (پ ر) امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان کے زیر اہتمام اتوار کو الحمراءہال لاہور میں ”عالمی حجاب کانفرنس“ ہوگی جس سے نامور ملکی و غیر ملکی اسکالرز خطاب کریں گے کانفرنس کے انعقاد کا مقصد حجاب کے کلچر کو پروان چڑھانے کیلئے جاری کوششوں بارے عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے۔