دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو جھٹلایا نہیں جا سکتا: خلیل طاہر

09 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو جھٹلایا نہیں جا سکتا اور پاک چین دوستی کو ہر سطح پر سراہا جاتا ہے۔چین کی جانب سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب یا مخصوص ملک سے نہیں جوڑا جا سکتا۔