ٹیچنگ ہسپتالوں میں یورالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کڈنی ٹرانسپلانٹیشن آپریشن کرنیکا فیصلہ

09 ستمبر 2017

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزےر سپےشلائزڈ ہےلتھ کیئر اےنڈ مےڈےکل اےجوکےشن خواجہ سلمان ر فےق نے کہا ہے کہ مرےضوں کی سہولت کے لئے صوبے کے تمام ٹےچنگ ہسپتالوں مےں جہاں ےورالوجی ڈےپارٹمنٹ کام کر رہا ہے، ان ہسپتالوں مےں کڈنی ٹرانسپلانٹےشن کے آپرےشن شروع کرنے کا اصولی فےصلہ کر لےا گےا ہے تاہم ہر کےس کی منظوری پنجاب ہےومن آرکنزٹرانسپلانٹےشن اتھارٹی (PHOTA) سے حاصل کرنا ضروری ہو گا اور مرےضوں کی آسانی کے لئے راولپنڈی اور ملتان مےں (PHOTA) کے سب آفس قائم کئے جا رہے ہےں۔خواجہ سلمان رفےق نے کہا کہ فےصل آباد مےں بھی اتھارٹی کا سب آفس قائم کےا جائے گا - انہوں نے ےہ بات سول سےکرٹرےٹ مےں پنجاب ہےومن آرگنز ٹرانسپلانٹےشن اتھارٹی PHOTA کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کو بتاےا گےا کہ خواجہ سلمان رفےق نے کہا کہ انسانی اعضاءعطےہ کرنے کے کلچر کو فروغ دےنے اور لوگوں کو اپنے پےاروں کی جانےں بچانے کے لئے اعضاءعطےہ کرنے کے لئے ترغےب دےنے اور آگاہی فراہم کرنے کے لئے اےک مستقل فورم قائم کےا جائے گا جس مےں علماءاکرام کو بھی آن بورڈ لےا جائے گا۔