روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے بڑے ریلیف آپریشن کی ضرورت ہے: الخدمت فاﺅنڈیشن

09 ستمبر 2017

لاہور (نامہ نگار خصوصی) الخدمث فاﺅنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا ہے کہ میانمار میں ظلم و ستم کے باعث اب تک 4 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان ہجرت اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ انہیں بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرنے کیلئے ایک بڑے ریلیف آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔ الخدمت فاﺅنڈیشن ترکی اور ملائشیا کے معاون اداروں کے تعاون سے بنگلہ دیش اور میانمار میں قربانی کا اہتمام کیا گیا جس کا گوشت متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔ الخدمث فاﺅنڈیشن متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خوراک‘ ادویات اور خیموں کا انتظام کر رہی ہے۔